آئی ٹی برآمدات کو25 بلین ڈالرز تک بڑ ھا نا ہمارا ہدف،شزہ فاطمہ 

اسلام آبا(نمائندہ نوائے وقت)دوزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا کہ ڈیٹا ریگولیشن اور سائبر سیکیورٹی ہماری پہلی ترجیحات ہیں۔ وزارت آئی ٹی میں منعقد ہونے والے راونڈ ٹیبل سیشن بعنوان 'اوپن ڈیٹا فلوز اینڈ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی' سے خطاب کر رہی تھیں۔راونڈ ٹیبل سیشن میں ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر جیف پین، گوگل اور میٹا کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر کنوینر ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تانیہ ایدروس اور سیکرٹری آئی ٹی عائشہ حمیرا چوہدری بھی موجود تھیں.وزیر مملکت آئی ٹی نے کہا آئی ٹی سیکٹر کی گروتھ کے لیئے پر عزم ہیں، آئی ٹی برآمدات کو پچیس بلین ڈالرز تک لیکر جانا ہمارا ہدف ہے، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پرائیویٹ سیکٹر کو ہر لحاظ سے سپورٹ کر رہے ہیں، پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنے کے لیئے اقدامات جاری ہیں۔راونڈ ٹیبل سیشن میں ڈیٹا لوکلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور شرکا نے ڈیٹا حساسیت اور ڈیٹا ہوسٹنگ کے حوالے سے آرا بھی دی راونڈ ٹیبل سیشن میں پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن،  پی ٹی اے، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، این آئی ٹی بی حکام اور وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران بھی شریک  ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن