اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں گرین یوتھ کلب قائم کر کے نوجوانوں کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی پیداکی جائیگی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وزیراعظم یوتھ لون سکیم سمیت متعدد اقدامات کے گئے ہیں ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرا ت کو ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلی اور نوجوانوں کا سماجی معاشرے میں کردار کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتیہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت گرین یوتھ موومنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ ملک بھر کی 137 یونیورسٹیوں میں گرین یوتھ کلب قائم کئے گئے ہیں۔ تمام 268 یونیورسٹیوں میں گرین یوتھ کلب قائم کئے جائیں گے۔
ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں گرین یوتھ کلب قائم کئے جائینگے ، رانا مشہود احمد
Aug 02, 2024