مصری نائب وزیر اعظم برائے انسانی ترقی اور وزیر صحت ڈاکٹر خالد عبدالغفار سے سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح نے ملاقات کی ۔ایس پی اے ،کے مطابق دارالحکومت قاہرہ میں مصری نائب وزیر اعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے صحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا ۔مصری نائب وزیر اعظم نے دونوں برادر ممالک کے مابین گہرے و تاریخی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے بھی دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دنوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو کی ۔اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر صالح بن عید الحصینی بھی موجود تھے۔
مصری نائب وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات
Aug 02, 2024 | 11:28