ریاض :6 فیکٹریوں پرمشتمل جعلی سگریٹ تیارکرنے والے گودام پر چھاپہ

Aug 02, 2024 | 11:29

 سعودی وزارت تجارت نے دارالحکومت ریاض کے جنوبی علاقے میں چھاپہ مار کر چھ فیکٹریوں پر مشتمل گودام جعلی سگریٹ قبضہ میں لے لئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چھاپہ مار ٹیموں نے 9 ہزار تمباکو تیار کرنے والی مشینیں، مارکیٹوں میں تقسیم کے لئے تیار دو ملین سگریٹوں کے چار ملین سگریٹ پیکٹ اور سٹیکرز اور 9 ہزار خام تمباکو جو ناکارہ اشیا سے تیار کردہ تھا، ضبط کر لیا  ۔وزارت تجارت میں سکیورٹی مہم کے شعبہ کے ڈائریکٹر محمد الشھری نے بتایا کہ یہاں ایشیائی کارکنان کام کر رہے تھے۔ گودام کو سیل کر دیا گیا ۔ یہاں تمباکو کی تیاری کے لیے نامعلوم مادہ، سفنج، سیلوفین، بڑی تعداد میں پرنٹنگ مشینیں، بڑی تعداد میں معروف برانڈز کی سگریٹ کی پرنٹ کی گئی ڈبیاں، سٹیکرز اور دیگر سامان ضبط کیا گیا ۔

مزیدخبریں