اٹلی کی آئی ٹی اے ایئرویز شرقِ اوسط میں جغرافیائی سیاسی پیش رفت کے تناظر اور اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تل ابیب جانے اور وہاں سے آنے والی پروازیں معطل کر رہی ہے۔ یہ بات ایئر لائن نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہی۔ویب سائٹ پر مزید کہا گیا ہے کہ پروازیں چھے اگست تک معطل کر دی گئی ہیں۔اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں 12 بچوں اور نو عمروں کی ہلاکت کے بعد سے لبنان میں اسرائیل کی جوابی کارروائی کا امکان ہے جس کی بنا پر متعدد ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ یا معطل کر دی ہیں۔حزب اللہ نے گولان کی پہاڑیوں پر حملے کے الزام کی تردید کی ہے۔