ایردوآن کا بائیڈن کو انتباہ: اسرائیل غزہ تنازع کو علاقائی سطح پر بڑھانا چاہتا ہے

ترک صدر طیب ایردوآن نے اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں سیز فائر کے بجائے جنگ کو وسیع تر خطے تک پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترک صدر نے جو بائیڈن کو جمعرات کے روز کی جانے والی ٹیلی فون کال کے دوران کیا۔ترک ایوانِ صدر بتایا کہ بائیڈن نے مشرق-مغرب کے درمیان انقرہ میں قیدیوں کا تبادلے کی کوششوں پر ایردوآن کا شکریہ ادا کیا۔ایک بیان میں ترک ایوانِ صدر نے کہا، ایردوآن نے بائیڈن کو بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے اسرائیلی حکومت کی طرف سے "ہر قدم پر" غیر رضامندی ظاہر ہوئی ہے اور یہ کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے امریکی کانگریس سے خطاب سے ترکی اور باقی دنیا میں "گہری مایوسی" پیدا ہوئی ہے۔ترک ایوانِ صدر نے کہا، ایردوآن نے یہ بھی کہا کہ پولٹ بیورو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت سے جنگ بندی کی کوششوں کو "شدید دھچکا" لگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایردوآن نے نیٹو اتحادیوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن