پیرس اولمپکس: سعودی خاتون ریسر حبا مالم زخمی ہونے کی وجہ سے مقابلے سے باہر

Aug 02, 2024 | 12:41

پیرس اولمپک گیمز میں سعودی ٹیم کے طبی عملے کے مطابق سعودی خاتون ریسر حبا مالم کو پیر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ آج بروز جمعہ کو ہونے والی 100 میٹر کی دوڑ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی نے ایکس پر کہا کہ سعودی سپرنٹر کو بدھ کو ٹریننگ کے دوران پیر کی ہڈی میں چوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ کمیٹی نے رنر کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔مالم 100 میٹر اور 200 میٹر کی قومی ریکارڈ ہولڈر ہیں اور ایتھلیٹکس میں سعودی عرب کی واحد خاتون نمائندہ ہیں۔ 23 سالہ سپرنٹر کو پیرس میں 100 میٹر کے مقابلے میں وائلڈ کارڈ دیا گیا تھا اور وہ 12.24 سیکنڈ کے ذاتی بہترین وقت کو مزید بہتر بنانے کی خواہاں تھیں۔دریں اثناء شاٹ پٹر محمد تولو اولمپکس میں اپنی شرکت کا آغاز کرنے والے ہیں جبکہ حسین الحزام ہفتہ کو پول والٹ میں حصہ لیں گے۔

مزیدخبریں