آننت امبانی کا بیگم کے ساتھ پیرس کی سڑکوں پر مٹر گشت

Aug 02, 2024 | 12:45

ایشیا کے امیر ترین آدمی بھارتی ارب پتی "مکیش امبانی" اور ان کے اہل خانہ پیرس اولمپکس 2024 سے لطف اندوز ہونے کے لیے فرانس پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ جولائی کے وسط میں مکیش کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔آننت اور رادھیکا کو پیرس کی سڑکوں پر گھومتے پھرتے دیکھا گیا۔ یہ نیا جوڑا اپنی قیام گاہ (ہوٹل) سے نکل کر مشہور برانڈ Hermes کے اسٹور پر گیا تو پاپارازیوں کے کیمروں نے ان مناظر کو محفوظ کر لیا۔ایک وڈیو کلپ میں مکیش امبانی اپنی بیٹی ایشا امبانی کے ہمراہ پیرس میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کی آمد کا مقصد اولمپک گیمز میں شریک بھارتی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔سوشل میڈیا پر 20 لاکھ سے زیادہ لوگ آننت اور رادھیکا کی وڈیو کو Like کر چکے ہیں۔ بعض صارفین کے مطابق اس جوڑے کی مسرت پوری طرح واضح نہیں ہو رہی۔ بعض دیگر صارفین نے دولہے کی صحت کے حوالے سے تبصرہ کیا جو وزن کی زیادتی کا شکار ہے۔ صارفین کے مطابق "دولت سے صحت نہیں خریدی جا سکتی"۔واضح رہے کہ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی دمے کا شکار تھے جس کی وجہ سے وہ بچپن سے ہی دمے کی دوائیں اور کارٹیزون کا استعمال کر رہے ہیں۔تقریبا 10 برس پہلے آننت نے وزن کم کرنے کے لیے ایک صحت مند غذائی نظام اپنایا۔ ایک موقع پر وہ اپنے وزن کو 108 کلو گرام کم کر کے 88 کلو گرام تک پہنچانے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم پھر 2020 میں کرونا کے بحران کے دوران میں آننت کا وزن دوبارہ بڑھ گیا۔یاد رہے کہ ایشیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی مہنگی ترین تقریبات کی دنیا میں ایک سنگ میل بن گئی۔ اعلان شدہ اعداد و شمار کے مطابق اس شادی پر 60 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے اور شادی کی تقریبات 7 ماہ جاری رہیں۔بھارت کے 66 سالہ مکیش امبانی دنیا کے نویں دولت مند ترین شخص شمار ہوتے ہیں۔ امریکی جریدے "فوربز" کے مطابق امبانی کی خالص دولت کا حجم 116 ارب ڈالر ہے۔

مزیدخبریں