اپنی جان بچانے کے لیے الجزائر کی ایمان کے خلاف لڑائی سے دستبردار ہوگئی: اطالوی باکسر

اطالوی خاتون باکسر انجیلا کیرینی نے انکشاف کیا کہ وہ 2024 کے پیرس اولمپکس میں جمعرات کو الجزائر کی خاتون ایمان خلیف کے خلاف لڑائی سے صرف 46 سیکنڈ کے بعد دستبردار ہوگئیں تاکہ اپنی زندگی کو محفوظ رکھا جا سکے۔ لڑائی 46 سیکنڈ سے زیادہ نہیں چلی جب ایمان خلیفہ نے اپنی اطالوی حریف کو دو مکے مارے۔ اس نے چلاتے ہوئے کہا یہ مناسب نہیں ہے اور پھر گھٹنے ٹیک کر رونے لگی۔انجیلا کرینی نے لڑائی کے بعد کہا میں اپنی جان بچانے کے لیے رک گئی۔ میں نے اپنی ناک میں شدید درد محسوس کیا اور میں نے اپنے آپ سے کہا کہ یہ بہتر ہے۔ میں نے اپنے بھائی کے ساتھ تربیت حاصل کی ہے اور مردوں کے خلاف بھی لڑائی لڑی ہے لیکن آج پہلے گھونسے سے ہی میری ناک سے خون ٹپکنے لگا ہے۔ انجیلا کرینی نے بات جاری رکھی اور کہا رنگ میں داخل ہونے کے بعد مجھے لڑنے کا احساس نہیں ہوا۔ میں نے اپنی ناک پر گھونسے کا درد محسوس کیا اور فیصلہ کیا کہ میں جیتنا چاہتی ہوں لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔

 
 
 

ای پیپر دی نیشن