فرانس کی جانب سے کھیلوں کے دوران پیرس کے اولمپک ولیج میں انتہائی لذیذ ترین کھانے فراہم کرنے کے وعدوں کے باوجود کئی کھلاڑیوں نے کھانے کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے اور ماحول دوست مینوز پر مزید گوشت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔جون میں اولمپک ولیج ریستورنٹ میں ایک آپریشنل ٹرائل کے دوران گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ٹونی یسٹانگو نے تصدیق کی کہ پیرس 2024 کا مقصد ٹوکیو 2021 میں ہونے والے پچھلے اولمپک گیمز کے مقابلے میں فی کھانے کے اوسط کاربن کے اخراج کو نصف کرنا ہے۔اس کے لیے 50 فیصد پکوانوں کو سبزی پر مشتمل بنانا ہے۔آرگنائزنگ کمیٹی نے فرانس آنے والے زائرین کو مایوس نہ کرنے کا وعدہ کیا اور فرانسیسی کمپنی سوڈیکسو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے مشیلین سٹار والے شیفوں کی بھی خدمات حاصل کی ہیں جو کھانا فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ لیکن شمالی پیرس کے مضافات میں واقع اس اولمپک ویلج میں ابتدائی چند دنوں میں زیادہ گوشت، انڈے اور زیادہ مقدار میں کھانے کی مانگ دیکھنے میں آئی۔ کیونکہ اس کا اثر ان کھلاڑیوں پر پڑتا ہے جو سخت مقابلوں یا مشقوں کے بعد اپنی توانائی کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔امریکی جمناسٹک سٹار سیمون بائلز نے کہا کہ وہ اس ڈائننگ ہال سے مایوس ہیں جس میں 3,300 نشستوں کی گنجائش ہے اور اس میں دنیا بھر سے کھانے کے لیے چھ مختلف کھانے کے علاقے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا یہ اصلی فرانسیسی کھانا نہیں ہے جیسا کہ آپ کھاتے ہیں کیونکہ آپ ویلج سے باہر ہیں۔ 16 سالہ ہیزلی رویرا نے کہا کہ میں یقینی طور پر سمجھتی ہوں کہ فرانسیسی کھانا اچھا ہے، لیکن جو کچھ ہم وہاں کھاتے ہیں وہ میرے خیال میں بہترین نہیں ہے۔ لیکن یہ مطلوبہ مقصد کو پورا کرتا ہے۔100 میٹر کی دوڑ میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے اطالوی رنر مارسل جیکبز نے ویلج کو کے بارے میں کہا کہ یہ اچھا ہے لیکن کھانا اچھا نہیں ہے۔ جمیکا کی شیریکا جیکسن جو 200 میٹر کی دوڑ میں دو بار کی عالمی چیمپیئن ہیں نے بھی جیکبز سے اتفاق کیا اور کہا کہ "کھانا اچھا نہیں ہے۔"اے ایف پی کی جانب سے کمپلیکس کے دورے کے دوران کئی کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ ابتدائی طور پر مینو کے ساتھ جدوجہد کر رہے تھے جہاں ہر روز 50 فیصد سبزیوں کے پکوان دستیاب تھے۔ہونڈوراس سے تعلق رکھنے والے تیراک جولیو ہوریگو سے اولمپک ویلج کی زندگی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ صرف ایک مسئلہ خوراک کی کمی ہے۔ یہ قدرے حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا میں ایک دن میں 5 ہزار کیلوریز کھاتا ہوں۔ میں اتوار کی صبح ناشتے کے لیے پہنچا اور دیکھا کہ وہاں صرف انڈے باقی ہیں۔ اگر آپ تھوڑی دیر سے پہنچیں گے تو کھانے کے لیے کافی اشیا نہیں ہوں گی۔رومانیہ کے جہاز چلانے والے جولین کیلارو نے واضح جواب دیا کہ کیا کچھ غائب ہے اور وہ "گوشت۔" ہے۔ ہمارے پاس کافی گوشت نہیں تھا لیکن اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ کینیڈا کی بیچ والی بال کی کھلاڑی سوفی بوکوچ نے کمپلیکس سے نکلتے ہوئے کہا کہ ہم سبزیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس لیے یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کچھ کھلاڑی پروٹین کے لیے بہت شوق سے گوشت کھاتے ہیں، وہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کو صرف یہ جاننا ہوگا کہ اسے کہاں تلاش کرنا ہے۔ سوڈیکسو نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے اپنے پیش کردہ مینو میں تبدیلی کی ہے۔ اب گوشت کی مقدار میں اضافہ کیا گیا ہے
پیرس اولمپکس: ایتھلیٹس انڈے اور گوشت کی تلاش میں مصروف، کھانے سے متعلق شکایات
Aug 02, 2024 | 12:51