فیصل بن فرحان کا بلنکن سے رابطہ ، غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان نے جمعرات کے روز اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔بات چیت میں خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔اسی طرح دونوں وزرا نے کشیدگی کو کم کرنے اور غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا بات چیت میں سوڈان کی موجودہ صورت حال بھی زیر بحث آئی۔

ای پیپر دی نیشن