پنجاب کے شہر بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔بورے والا میں تھانہ گگو منڈی کی حدود میں ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جہاں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ پولیس نے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا۔پولیس نے کہا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان 45 مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے، ڈاکو اپنے ساتھیوں ہی کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
بورے والا میں پولیس مقابلہ،2ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک
Aug 02, 2024 | 13:12