رپورٹ نوائے وقت (جاوید اقبال بٹ) پارلیمانی سیکریڑی وزارت اورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس احسان الحق باجوہ کا دورہ سویڈین،چوہدری احسان الحق باجوہ پارلیمانی سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانی وہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے کل پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان سمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سویڈن میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے چوہدری احسان الحق باجوہ کا پر تپاک استقبال کیا۔جس میں معروف کاروباری شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔چوہدری احسان الحق باجوہ صاحب نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو پارٹی مفرل پہنائے ۔پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے میں خواتین بھی پیش پیش تھیں۔چوہدری احسان الحق باجوہ صاحب نے پارٹی میں شامل ہونے والی اپنی بہنوں کو اعزازی طور پر پارٹی سکارف دیے ۔اس موقع چوہدری احسان الحق باجوہ صاحب نے اپنے اوورسیز عہدیداران و کارکنان کو دیار غیر میں رہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کا بھرپور ساتھ دینے پر اعزازی شیلڈز سے نوازا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر چوہدری احسان الحق باجوہ نے استحکام پاکستان سمینار کے دوستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پارٹی قیادت میاں محمد نواز شریف صاحب، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف صاحب اور ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار صاحب کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس عہدے کے قابل سمجھا۔ میں انشاءاللہ محمد اسحاق ڈار صاحب کی قیادت میں اپنے اوورسیز بھائیوں کے مسائل کوحکومتی سطح پر حل کر کے دوں گا ۔اوور سیز پاکستانی ہمارے لیے دستے بازو کی حیثیت رکھتے ہیں یہ بیرونی ممالک میں محنت کرکے لاکھوں ڈالر سالانہ اپنے ملک کو ریونیو دیتے ہیں۔میں بھی انشاءاللہ اپنے ہر اوورسیز کارکنان کے ساتھ کھڑا رہو گا۔ہم سب اوورسیز بھائیوں کو ایک دوسرے کا دستے بازو بن کر ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔24/7 کسی بھی وقت کوئی بھائی کسی بھی پرابلم میں ہو مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے۔میرا آفس اسلام آباد میں ہر وقت اپنے پاکستانی اوورسیز بھائیوں کے لیے کھلا ہوگا۔میں اور میرا سٹاف ہمہ وقت اوورسیز بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیے رابطے میں رہیں گے
پارلیمانی سیکریڑی وزارت اورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس احسان الحق باجوہ کا دورہ سویڈین
Aug 02, 2024 | 13:15