اسرائیل نے تہران اور بیروت پر تازہ حملوں کے بعد اپنے شہریوں کو جوابی طور پر بڑھ جانے والے خطروں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کے دوران اضافی احتیاط سے کام لیں۔اسرائیلی قومی سلامتی کونسل نے جمعرات کے روز جاری کیے گئے الرٹ میں کہا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادی حماس اور حزب اللہ ملک سے باہر اسرائیلی شہریوں اوریہودی اداروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔اپنے شہریوں کو اس انتباہ سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے مطلع کیا گیا ہے۔ کیونکہ اسرائیل کے شہریوں کو بیروت میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی ہلاکت اور تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد پیدا شدہ صورت حال کے باعث رد عمل میں خطرات ہو سکتے ہیں۔