سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نوجوانوں نے ایک گھریلو ملازمہ کواس وقت یقینی موت سے بچا لیا جب وہ ایک گھر میں آگ کی لپیٹ میں آگئی تھی۔اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک گھر میں لگنے والی آگ اور اس میں پھنسی خاتون کو ریسکیو کرنےکا آپریشن دیکھا جا سکتا ہے۔نوجوان متعب القحطانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کواس واقعے کے بارے میں بتایا کہ میں ایک عمارت میں آگ لگی دیکھ کر پریشان ہوگیا۔ میں اپنے بعض دوسرے رشتہ دار نوجوانوں کے ساتھ شہری دفاع کے آنے تک آگ پر قابو پانے کے لیے عمارت میں گیا۔اس نے مزید کہا کہ اندر سے ایک خاتون کے چیخنے کی آواز نے ہماری توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ اسی لمحے وہ مدد کے لیے کہہ رہی تھی۔ ہم سب نے پہلی فرصت میں زبردستی دروازہ دھکیلا۔ سول ڈیفنس حکام ریکارڈ وقت میں آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کوعینی شاہدین سے معلوم ہوا کہ آگ اپارٹمنٹس میں نہیں بلکہ گارڈ کے کمرے میں لگی تھی اور اسے فوری طور پر سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بجھا دیا۔
ریاض میں سعودی نوجوانوں نے ایک گھریلو ملازمہ کو خوفناک آگ سے بچا لیا
Aug 02, 2024 | 13:28