حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسا کما رہی ہے: فواد چوہدری

Aug 02, 2024 | 15:06

سابق وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ،پی ٹی آئی کے 25 لوگ لاپتہ ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں۔انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نااہلی یہ ہے کہ 7 ماہ بعد بھی علیحدہ علیحدہ احتجاج کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک اپوزیشن جماعتیں اکٹھی نہیں ہوتیں حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھاہونا پڑے گا ، یہ بات طے ہوگئی کہ بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہونی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسا کما رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

مزیدخبریں