تہران کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی .جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ترک وزیرِ خارجہ بھی دوحہ پہنچے تھے۔اس کے علاوہ پاکستان سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن بھی اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے قطر پہنچے تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی جس میں کثیر تعداد میں ایرانی عوام شریک ہوئی تھی۔