شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Aug 02, 2024 | 16:23

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کا حکم دیدیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی بیرون ملک جانے پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار کے دوران سماعت موقف اپنایا کہ شبلی فراز پر 4 ایف آئی آرز ہیں اور وہ سب میں ضمانت پر ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اب کیا گراو¿نڈ ہے؟جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جو عدالت حکم کرے گی ہم عمل کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتہ میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت میں رپورٹ پیش کرنے جائے، مزید حکم دیا کہ ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔رجسٹرار آفس نے شبلی فراز کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کل شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔پی ٹی آئی رہنماءشبلی فراز کے خلاف اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں 20 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ عدالتوں نے ان کیسز میں شبلی فراز کی ضمانتیں منظور کی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، زرتاج گل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے تھے۔سماعت کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا تھاکہ دہشت گردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں، ارکان اسمبلی عدالت آرہے ہیں، آئی جی کو بلاوں گا اور پوچھوں گا۔

مزیدخبریں