پارلیمنٹ ہاؤس میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا، وزیراعظم کی شرکت

Aug 02, 2024 | 16:24

ویب ڈیسک

قومی اسمبلی میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، وزیراعظم سمیر وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنماؤں بھی شریک ہوئے۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ تمام پارٹیوں کے ارکانِ اسمبلی نے ادا کی۔ غائبانہ نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر ایاز صادق اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی شریک ہوئے۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں آج حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا پورا پاکستان اور عالمِ اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبار ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین آج مقتل گاہ بن چکا ہے، 9 ماہ سے اسرائیل فلسطین میں قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلسطین کی بستیوں کی بستیاں قبرستان بن چکی ہیں، ہر طرف بکھرا خون انسانیت کی روح کو جھنجوڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز ایران کے بعد آج قطر میں ادا کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں