امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی پر شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،افغانستان میں انسداددہشت گردی کی کوششوں کے حوالے سے تمام اتحادیوں کی حمایت کرتے ہیں،افغانستان سے ابھرتے ہوئے خطرات روکنے کیلئے کام کررہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی بھرتی کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ملکر کام کررہے ہیں۔ ہم کہ یقینی بنارہے ہیں کہ امریکا پر حملوں کیلئے افغانستان بطور لانچنگ پیڈ کبھی استعمال نہ ہو۔ داعش ایک بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک ہے، داعش دنیا بھر میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے عزائم، صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستانی افواج پر افغانستان سے ہونے والے حملوں پر بھی امریکی ترجمان سے سوال کیا گیاتو ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ہم پاکستان سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ گرپتونت سنگھ پر حملے کی کوششوں پر بھارت سے کئی بار اظہار تشویش کیا، حملے میں سرکاری اہلکار کے مبینہ کردار پر بھارتی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے گزشتہ ماہ ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ امریکا نے کہا تھا کہ وہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ میں تبدیل ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانٹ پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا تھاکہ انسدادِ دہشت گردی کیلئے پاکستان سے گفت و شنید ہوتی رہتی تھی۔ایک سوال پر ویدانت پٹیل نے کہا تھا کہ روس اور پاکستان کے جمہوری عمل کے موازنے پر بات چیت بعد میں ہوگی۔ویدانت پٹیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا بہت مضبوط ہیں۔ پاکستانی میڈیا میں کسی بھی معاملے پر کھل کر اختلافِ رائے کا اظہار ہوتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ روس میں اختلافِ رائے کو دبانے اور کچلنے کا واضح ریکارڈ موجود ہے۔ لوگوں کو انتخاب اور معلومات تک رسائی کی آزادی ہونی چاہیے۔
انسداد دہشت گردی پر شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،ویدانٹ پٹیل
Aug 02, 2024 | 16:30