گوجرانوالہ: واٹر فلٹریشن پلانٹ کے جنگلےمیں کرنٹ آنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا.واقعہ کی اطلاع پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مون سون کا اسپیل جاری ہے، گوجرانوالہ میں چمن شاہ کا رہائشی 14 سالہ علی حسن سڑک سے گزر رہا تھا ، اس دوران اس کا ہاتھ واٹرفلٹریشن پلانٹ کے جنگلے کو لگا تو جنگلے میں کرنٹ آنے سے علی موقع پر ہی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش کو ضروری کا روائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔متوفی بچے کے گھر میں واقعہ کی اطلاع پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا ت.اہم سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خیال رہے لاہور اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کا چوالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، سڑکیں، انڈرپاس، گلیاں، بازاراوراسپتال تالاب بن گئے تھے اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔گھروں میں بھی پانی داخل ہونےسےفرنیچراوربرقی آلات تباہ ہوگئے جبکہ حادثوں میں بچی سمیت پانچ افرادجاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوگئے تھے۔