کراچی میں غیرقانونی بل بورڈز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس ہوا .جس میں غیرقانونی بل بورڈز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں نصب غیر محفوظ اور غیر قانونی بل بورڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔فیصلہ کیا گیا کہ ڈی سیز ترجیحی اقدامات کرکے فوری کارروائی شروع کریں گے اور اس کے لیے خصوصی ٹیمیں بنائیں گے۔اجلاس میں غیر محفوظ اور غیرقانونی بل بورڈز کے سروے کی رپورٹ پیش کی گئی اور فہرست ڈپٹی کمشنرز کو دے دی گئی ہے۔کمشنر کراچی کو بریفنگ دی گئی ہے ضلع جنوبی اور شرقی میں 20، 20 بل بورڈز کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ضلع وسطی میں 9، کورنگی میں 6 بورڈز ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے کراچی بھر کی شاہراہوں سے سائن بورڈز، ہورڈنگز، ہٹانے کا حکم دیا تھا۔