پی ایس ایکس 100 انڈیکس 485 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 225 پر بند

Aug 02, 2024 | 19:27

ویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت رہا۔ 100 انڈیکس 485 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 225 پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 507 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

حصص بازار میں آج 44 کروڑ 34 لاکھ شیئرز کے سودے 22 ارب 49 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 373 ارب روپے ہے۔

مزیدخبریں