مغربی یورپ کا بڑاحصہ آج کل برفباری کی وجہ سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہونے سے کاروبارزندگی مفلوج ہوگیا۔

برطانیہ میں ایڈنبرگ اورگیٹ وک ایئرپورٹس پر درجہ حرارت منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی وجہ سے ایئرپورٹس کو بند کردیا گیا ہے۔ برطانیہ میں ریکارڈ برف باری کی وجہ سے بند ہونے والے تعلیمی ادارے بدھ کے روزبھی نہ کھل سکے۔ انتہائی سرد موسم کے باعث مختلف ممالک کا مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ٹرینیں برف باری میں پھنسنے کی وجہ سے مسافر اپنی مدد آپ کے تحت گھروں تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف جرمنی بھی سردی کی شدید لپیٹ میں ہے۔ مین ہائی وے پر ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا ہے اورلوگ برلن اورمیونخ میں پیدل دفتروں کی طرف جانے پر مجبورہیں۔ اس کے برعکس کچھ لوگ موسم کی شدت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے موسم سے لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔ ادھر فرانس کے شہرلیون میں ایک فٹ تک برفباری ہوچکی ہے۔ شہر کی بیشتر سڑکیں برف سے ڈھکی ہوئی ہیں اور ٹریفک کی آمدورفت یقینی بنانے کے لیے برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن