محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ ملک کے بالائی اور شمالی بلوچستان کےزیادہ ترعلاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی

کاشت کے اکثرعلاقوں میں اگلے چندروزکے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ ملک کے زیادہ ترپہاڑی علاقے شدید سرد ہواؤں کے زیراثررہے۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ملک کے مختلف حصوں سے لئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں تین ڈگری سینٹی گریڈ، لاہورآٹھ، کوئٹہ منفی سات، مظفرآباد پانچ، ملتان سات، کراچی تیرہ، پشاورچار، گلگت منفی چار، مری دواورفیصل آبادمیں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن