نئی شوگرملوں کے قیام پرپابندی کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،عدالت نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔

Dec 02, 2010 | 18:32

سفیر یاؤ جنگ
پنجاب حکومت کی جانب سے نئی شوگر ملوں کے قیام پرپابندی عائد کردی گئی تھی ۔ جس کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست رکن قومی اسمبلی جہانگیرترین نے دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ نئی شوگرملوں کے قیام پر پابندی عائد کرنا درست اقدام نہیں ۔ کیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے کی۔ ابتدائی سماعت کے بعد فاضل عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت اکیس دسمبر تک ملتوی کردی۔
مزیدخبریں