ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے واضح کیا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیرہے لیکن بڑھتے ہوئے معاشی مسائل خطرناک صورت حال پیدا کرسکتے ہیں۔

Dec 02, 2010 | 19:01

سفیر یاؤ جنگ
کنونشن سنٹراسلام آباد میں محمد علی جناح یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ معاشی مسائل کوحل نہ کیا گیا تو یہ ملک کے دفاع پراثراندازہوسکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء وطالبات پرزوردیا کہ وہ ریسرچ اورٹیکنالوجی پر زیادہ سے زیادہ کام کریں تاکہ اس تحقیق کی مدد سے ملکی مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے۔ اس موقع پروفاقی وزیرتعلیم سردارآصف احمد علی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے ملکی معیشت متاثرہوئی ہےاورحکومت فرینڈزآف پاکستان کے تعاون سے گرتی ہوئی معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
مزیدخبریں