ایوان وزیراعلیٰ لاہورمیں آشیانہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ ان کے سابقہ دورمیں مستحق افراد کی رہائش کیلئے میرا گھر نامی منصوبے کا اجراء کیا گیا تھا تاہم منتخب حکومت پرشب خون مارنے کے بعد اس منصوبے کو بھی ختم کردیا گیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ لاہورمیں شروع ہونے والے اس منصوبے کو نہ صرف صوبے بھرمیں پھیلایا جائے بلکہ کچی آبادیوں میں کثیرمنزلہ عمارتیں بنا کر ان کے رہائشیوں کو زندگی کی تمام سہولتیں مہیا کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے پاس گوادر جیسا سونا اگلنے والا علاقہ موجود ہے، اسے عالمی معیارکے مطابق تعمیرکیا جائے۔ میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹرزکے قریب انڈسٹریل زونز قائم کئے جائیں اور سول سیکرٹریٹ جیسے دفاترکو شہروں سے باہر منتقل کیا جائے۔
اس سے پہلے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور کے علاقے سوئے آصل میں بننے والے اس منصوبے میں کم آمدنی والے افراد کیلئے آسان اقساط پرتین اور پانچ منزلہ چھ ہزارگھر تعمیر کئے جائیں گے۔ اس موقع پرسابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ پرتنقید کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں تعمیراتی منصوبوں کی آڑمیں بڑے پیمانے پرلوٹ مارکی گئی، اب ایسا نہیں ہوگا۔ تقریب سے منصوبے کے چیئرمین شیخ علاؤالدین نے بھی خطاب کیا۔