کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، مارکیٹ ایک سو بائیس پوائنٹس اضافے سے گیارہ ہزارتین سوچوالیس پوائنٹس پربندہوئی

Dec 02, 2010 | 20:17

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں صبح سے شروع ہونے والامثبت رجحان دن بھر جاری رہا مارکیٹ ایک سو بائیس پوائنٹس کے اضافے سے گیارہ ہزار تین سو چوالیس پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں گیارہ کروڑ سات لاکھ تیرہ ہزار چار سو تین حصص کا کاروبار ہوا۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس ایک سو ایک پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ دس ہزار سات سو ننانوے پر بند ہوا۔ ادھر لاہور سٹاک مارکیٹ ایل ایس پچیس میں بھی تیزی رہی ۔ مارکیٹ چالیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ تین ہزار پانچ سو اکتالیس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو بایئس کمپنیوں کے پینسٹھ لاکھ چورانوے ہزار دو سو تریسٹھ حصص کا کاروبار ہوا۔ چوالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، تیرہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ پینسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں