ایف آئی اے نے حج عمارات کے کرایوں میں کرپشن کی تحقیقات کادائرہ سابق ڈی جی حج مکہ راو شکیل سے وزیر مذہبی امور تک وسیع کردیا

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی سے ان کی رہائش گا ہ منسٹر کالونی اسلام آباد میں میں ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ان سے سابق ڈی جی حج راو شکیل جو کہ حج کرپشن کے الزام میں زیر حراست ہیں سے ہونے والی تفتیش کی روشنی میں سوالات کیے گئے ذرائع نے بتایا کہ حامد سعید کاظمی سے سب سے اہم سوال یہ کیاگیا کہ راو شکیل کو کس نے اور کس طریقہ کار کے تحت ڈی جی حج تعینات کیا تھا اسی طرح حج عمارات کے کرایوں کا پیمانہ کیا تھا ؟ ایف آئی اے کی ٹیم نے سیکرٹری مذہبی امور آغاسرور رضا قزلباش اور جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور راجہ آفتاب سے بھی الگ الگ ملاقات کی اور ان سے بھی سوالات کیے

ای پیپر دی نیشن