ذرائع کے مطابق ارسا نے وزارت پانی و بجلی کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ارسا کو دیگر خودمختار اداروں کی طرح ریونیو جنریٹ کرنے کا اختیار دیا جائے۔ ارسا نے اس سلسلے میں سفارش کی ہے کہ فی ہائیڈل یونٹ پر ایک سے دو پیسے واٹر سرچارج لگایا جائے۔ ارسا حکام کا کہنا ہے کہ واٹر سرچارج سے اٹھائیس کروڑ روپے سالانہ آمدن ہو گی جبکہ ارسا کا موجودہ بجٹ اڑھائی سے تین کروڑ روپے ہے۔