دھند چھٹنے کے بعد پشاور سے رشکئی انٹر چینج تک موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔

موٹروے پولیس کےمطابق پشاور اسلام آباد موٹروے ایم ون پر رات گئے دھند میں اضافہ ہوا جس کے باعث حد نظر صفر ہوگئی جس کے بعد پشاور سے رشکئی انٹر چینج تک موٹروے ہر قسم کی گاڑیوں کیلئےبند کردی گئی تھی جبکہ اسلام آباد سے پشاور آنے والی گاڑیوں کو رشکئی انٹر چینج سے جی ٹی روڈ پر موڑدیا گیا تھا۔ صبح دھند چھٹنے کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور گاڑیاں احتیاط سے چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن