کراچی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے اختتام تک شدید مندی برقرار رہی ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تین سو پوائنٹس گر کر گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا تھا۔انرجی بینکس ریفائنری،سیمنٹ سمیت تمام شعبے مندی کی لپیٹ میں رہے۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو پچیاسی پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار تین سو بہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم تین کروڑ ساٹھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے فوجی فرٹیلائزر کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔دوسری جانب آج کراچی اسٹاک مارکیٹ کی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بروکرز نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے نئے بروکریج اندراجی نظام کو مسترد کردیا۔ڈائریکٹر کے ایس ای ظفر موتی نے کہا کہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے نئے قوانین اسٹاک مارکیٹ کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔انھوں نے کہا کہ بروکرز کیپیٹل گین ٹیکس کے خلاف نہیں بلکہ طریقہ کار کے خلاف ہیں۔ذرائع کے مطابق بروکرز آئندہ ہفتے جمعے کے روز کیپیٹل گین ٹیکس کے خلاف احتجاج کریں گے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس ستر پوائنٹ کی کمی کے ساتھ دو ہزار آٹھ سو نوے پر بند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن