تینتیس واں ہاکی چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کل سے نیوزی لینڈ کےشہرآکلینڈ میں شروع ہورہاہے، پاکستان اپنا پہلا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا

ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو پول اے میں آسٹریلیا،اسپین اوربرطانیہ کیساتھ رکھا گیا ہے ۔ پول بی میں میزبان ملک نیوزی لینڈ سمیت جرمنی ،کوریا اورہالینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ چیمپئنزٹرافی دوہزارگیارہ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اوراسپین کےدرمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا گروپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح چھے بجے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرے میچ میں چاردسمبرکواسپین اورچھ دسمبرکوآسٹریلیا کےمدمقابل ہوگی ۔ گرین شرٹس اب تک تین بار یہ ٹائٹل اپنےنام کر چکی ہے جبکہ چھہ مرتبہ رنرزاپ رہی ہے، آسٹریلیانےگیارہ،جبکہ جرمنی نےنوبار یہ ٹائٹل اپنےنام کیا ہے، پچھلےسترہ سال میں پاکستان یہ ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا ہے۔ انیس سو اٹھانوے میں پاکستانی ٹیم نےآخری بار سلورجبکہ دوہزارچار میں برانزمیڈل جیتاتھا۔

ای پیپر دی نیشن