پاکپتن ( نا مہ نگار ) پاکپتن ڈسٹر کٹ ہسپتال میں آپر یشن کے بعد لڑ کی لڑ کا بن گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گاﺅں چکبیدی کا محمد حنیف کی دس بیٹیاں تھیں اور وہ اولاد نرینہ سے محروم تھا۔ اس کی اٹھارہ سالہ بیٹی صفیہ جس نے میٹرک کا امتحان گرلز ہائی سکول چک بیدی سے پاس کیا پاکپتن شہر سے کمپیوٹر کورس پاس کیا۔ گزشتہ دنوں اسکے پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی تو اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں پر حنیف کی بیٹی کا سرجن ڈاکٹر عبدالرحیم نے معائنہ کیا تو اس کی آواز لڑکوں والی تھی اور جنسی طور پر پرابلم کا شکار تھی جس پر ڈاکٹر عبدالرحیم گریوال نے اس کے باپ حنیف کو مبارک دی کہ آپکا کی بیٹی بیٹی نہیں بلکہ بیٹا ہے جس پر سرجن ڈاکٹر عبدالرحیم گریوال نے حنیف کی لڑکی کا کامیاب آپریشن کر کے اسکو لڑکا بنا دیا۔ والدین نے اسکا نام عبداللہ رکھ دیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحیم گریوال نے بتایا ہے حنیف کی پہلے دس بیٹیاں تھیں یہ انکا اللہ نے بھائی عطا کیا ہے۔
پاکپتن: طالبہ آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی
Dec 02, 2012