کراچی (بی بی سی اردو) پاکستان اور خاص طور پر صوبہ سندھ میں ایک بار پھر سیاست کا رُخ تبدیل ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس بار تبدیلی کی ہوا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد چلی ہے جس میں عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں متنازع کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے فوری بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کو ملکی معیشت کے لئے ناگزیر قرار دیا جس نے قوم پرستوں کے رائیونڈ کی جانب بڑھتے ہوئے قدموں کو روک لیا ہے۔