اسلم بیگ نے سانحہ بہاولپور کی تحقیقات نہیں ہونے دیں: اعجاز الحق

اسلام آباد (آئی این پی/ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ جنرل مرزا اسلم بیگ نے سانحہ بہاولپور کی تحقیقات نہیں ہونے دیں‘ آئی جے آئی کے ذریعے پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی‘ 1990ءمیں 5 لاکھ روپے مجھے بھی بجھوائے گئے جو میں نے واپس کر دیئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 1988ءمیں جنرل ضیاءالحق نے پیپلز پارٹی کا راستہ روکا جبکہ مرزا اسلم بیگ اور امریکہ نے پیپلز پارٹی کی مدد کی تھی‘ آئی ایس آئی نے سیاستدانوں میں پیسے جنرل مرزا اسلم بیگ کی مرضی سے تقسیم کئے‘ مرزا اسلم بیگ کی تنظیم فرنٹیئرز کو پیسہ دیا گیا جس کا آڈٹ کیا جائے تو ساری صورتحال کا پتہ چل جائے گا۔ جنرل اسلم بیگ نے ان افسروں کے ٹل‘ کوہاٹ‘ ملتان اور دیگر شہروں میں تبادلے کر دیئے جو تحقیقات میں معاون ثابت ہوسکتے تھے۔ سکروپ کیپٹن ظہر زیدی نے بہاولپور حادثے کی انکوائری کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...