نگران وزیراعظم کے نام پر پرویز اشرف سے اتفاق نہیں ہوا ، نثار، نجی ٹی وی نے ناصر اسلم زاہد کے نام پر اتفاق کا دعویٰ کیا تھا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے نگران وزیراعظم کے نام پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے کوئی اتفاق رائے ہوا ہے اور نہ ہی ان سے کوئی رابطہ ہے۔ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے محض قیاس آرائی ہے۔ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد دو ناموں پر اتفاق رائے ہوا۔ ان ناموں کا اس وقت اعلان کیا جائے گا جب قومی اسمبلی تحلیل ہو گی۔ قبل ازیں نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعظم کیلئے سابق جج ناصر اسلم زاہد کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...