میلبورن (نیوز ایجنسیاں) 34 ویں ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ کا پہلا گول پاکستان کے وقاص شریف نے 17 ویں منٹ میں کیا۔ 38 ویں منٹ میں ہالینڈ کے کلاس ورمولن نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے میچ برابر کردیا۔ دوسرے ہاف کے 10ویں منٹ میں کلاس ورمولن نے پنلٹی کارنر پر دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف کے 21ویں منٹ میں ہالینڈ کے جیرون ہرزبر نے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔ جرمنی نے نیوزی لینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول ‘ آسٹریلیا نے بلجےم کو دو کے مقابلے میں چار گول ‘ بھارت نے انگلینڈ کو 3-1 سے شکست دیدی۔ پاکستان اگلا مےچ آج بلجےم کے خلاف کھےلے گا۔