کراچی میں اسلحہ کا مسئلہ مارشل لاءلگا کر حل کیا جاسکتا ہے: مشرف

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سابق صدر اور جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کا مسئلہ مارشل لاءلگا کر حل کیا جا سکتا ہے۔ آرمی کے لیفٹیننٹ جنرل کو مارشل لاءایڈمنسٹریٹر بنا دیا جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن میں فوج سامنے نہ آئے آرمی جنرل کے ماتحت رینجرز شہر کو اسلحہ سے پاک کرےں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو سپریم کورٹ اور حکومت کی مکمل حمایت ہونی چاہیے۔کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے بلا تفریق کارروائی لازمی ہے مشکل کام کیلئے سیاسی جماعتیں مکمل غیرجانبدارہوجائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...