کراچی (آئی اےن پی) حکومت کے مجموعی قرضوں کا سٹاک 4554 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ حکومت نے شیڈول بینکوں سے قرض لے کر ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کو 18 ارب کی ادائیگی کر دی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 9 سے 16 نومبر کے دوران شیڈول بینکوں سے حاصل کئے گئے قرضوں کا حجم 521 ارب سے تجاوز کر گیا جبکہ مرکزی بینک کو 34 ارب کی ادائیگی کی گئی۔ رواں مالی سال کے دوران بینکنگ سیکٹر سے حاصل کئے گئے خالص قرضوں کا حجم487 ارب جبکہ حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 4554 ارب سے تجاوز کر گیا۔