لاہور (آئی این پی) ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ قوم انتخابات کیلئے تیار ہے مگر حکومت نہیں‘ شفاف انتخابات ہونے سے مسلم لےگ ن اور پےپلزپارٹی ”صاف“ ہو جائےگی‘ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو کچھ نہےں دےا‘ قوم اب انہیں برداشت کرنے کےلئے تےار نہےں۔ میڈیا گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسےن احمد نے کہا کہ پےپلزپارٹی اور مسلم لےگ (ن) سے قوم تنگ آچکے ہےں۔ آئندہ انتخابات مےں دونوں جماعتوں کا کوئی مستقبل نہےں اور اگر عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر اور شفاف ہوں تو دونوں جماعتیں ”صاف“ ہو جائےگی۔ تمام سےاسی جماعتےں عام انتخابات کےلئے تےار ہےں صرف حکومت ہی تےار نظر نہےں آتی‘ ملک آج جس طرح بحرانوں کا شکار ہے ان سے نجات کےلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک مےں فوری طور پر عام انتخابات کا انعقاد کےا جائے‘ انتخابات مےں جتنی تاخےر ہوگی ےہ ملک کےلئے اتنا ہی تباہ کن ہو گا۔