کے ایس ای 100 انڈیکس نے ہفتہ میں دو بار 16400 - 16500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی

Dec 02, 2012

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 336.27 پوائنٹس اضافے پر 16400‘ 16500 کی دو نفسیاتی حدود کامیابی سے عبور ہونے کے بعد16573.86کی ریکارڈ حد حاصل کرلی ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 80ارب 78کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی رہی تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران مقامی وبیرون ملک سیمنٹ کی برآمد کے اثرات‘ آئندہ ہفتے کاروباری حجم سمیت غیرملکی سرمایہ کاری متوقع ہونے ‘ خریداروں کی دلچسپی اورہفتے کے دوران کاروباری حجم میں 1.45 ارب حصص کے سودوں میں نمایاں لین دین ریکارڈ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کی بینکنگ‘ سیمنٹ‘ فرٹیلائزر سیکٹرز سمیت بیشتر حصص میں دلچسپی اورآئند ہ ہفتے غیرملکی سرمایہ کی متوقع آمد پرسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 336.27پوائنٹس کے اضافے پر دونفسیاتی حدود عبور کرکے دوبارہ 16573.86 کی ریکارڈ حد حاصل کرلی اس طرح ہفتے کے دوران 80ارب 78کروڑ 5لاکھ 91ہزار96روپے اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید بڑھ کر41 کھرب 52ارب 5کروڑ 72لاکھ 17ہزار534 روپے تجاوز کرگئی ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں ایک ارب 45کروڑ 90لاکھ 9ہزار504 حصص کے سودوں میں نمایاں لین دین ریکارڈرہا ہفتے کے دوران مارکیٹ میں پورے ہفتے بھی تیزی کارحجان ریکارڈ کیا گیا ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار1918 کمپنیوں تک رہا اس میں 945 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 861میں کمی اور112کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں