اوباما انتظامیہ نے کانگریس کو خبر دار کیا ہے کہ پاکستان پر عائد بعض پابندیوں کی وجہ سے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ خطرے پڑسکتی ہے۔

Dec 02, 2012 | 12:44

خصوصی رپورٹر

وائٹ ہاؤس نے پالیسی بیان میں ارکانِ کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کو ادائیگیوں میں بعض پابندیوں کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات پر منفی اثرات پڑرہے ہیں۔ بیان کے مطابق وائٹ ہاؤس کو نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ کی دفعہ بارہ سولہ کے تحت درکار سرٹیفکیشن پر شدید اعتراضات ہیں۔سیکشن بارہ سولہ میں کہا گیا ہے کہ جس دوران نیٹو سپلائی لائنز بند رہیں اس مدت کے لئے پاکستان کو ادائیگی نہ کی جائے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق تصدیق کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ وزیر دفاع ان معاملات پر پاکستان کے تعاون کی تصدیق کریں جو ان کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ نازک وقت میں مختلف امور پر تصدیق کی شرائط سے افغانستان میں امریکی جنگ کی کامیابی خطرے میں پڑجائے گی۔

مزیدخبریں