کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سینتالیسویں روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ سریاب روڑ سے اغواء ہونے والے ماہرامراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان تو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئےلیکن اس کے باوجود بھی پی ایم اے کے ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم نہیں کی۔ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیزاورجنرل آپریشن تھیٹرزبند ہیں جس کے باعث مریضوں اوران کے لواحقین کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔ دوسری جانب آٓل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی بلوچستان کے ہڑتالی ڈاکٹروں کوحمایت کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ انتطامیہ ڈاکٹروں کوتحفظ فراہم کرے۔ اس کےعلاوہ ہڑتال کے دوران ڈاکٹروں کے خلاف قائم کئے جانے والے مقدمات ختم کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن