ملک میں اگلا الیکشن سیاست کوبچانے کے لیے نہیں بلکہ ریاست کوبچانے کے لیے لڑنا ہوگا۔ ڈاکٹرفاروق ستار

 لندن کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان اورسیزانٹرنیشنل ایسوسی ایشن فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کواپنے اپنے منشورکے ساتھ ایک قومی ایجنڈے پرالیکشن لڑنا ہوگا، اگلا الیکشن سیاست کوبچانے کے لیے نہیں بلکہ ملک کوبچانے کے لیے لڑنا ہے۔ فاروق ستارکا کہنا تھا کہ قائداعظم نے جوپاکستان بنایا تھا اسے ایک مخصوص طبقے نے منوں مٹی تلے دفن کردیا ہے۔ ہمیں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو بھی اس جدوجہد میں شامل کرنا ہوگا ورنہ یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج پاکستان کوجن خطرات اورچیلنجوں کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیے سمندرپارپاکستانیوں کی خدمات حاصل نہ کرنا اورانہیں الگ تصور کرنا نہ صرف ان کے ساتھ زیادتی ہوگی بلکہ پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتہ کرنے کے مترادف ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن