برطانوی گلوکار چارلی سمپسن نے دنیا کے سرد ترین مقام پرپندرہ منٹ تک کنسرٹ کرکےعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

Dec 02, 2012 | 17:37

خصوصی رپورٹر

سرد ہواؤں میں موسیقی کا رنگ ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ یہی کچھ برطانوی گلوکار چارلی سمپسن نے سائبریا میں منفی تیس سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں کیا۔ چارلی سمپسن نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے یخ بستہ ہواؤں میں کنسرٹ کا اہتمام کیا اورتین گانے گا کرعالمی ریکارڈ بناڈالا جسے اب شاید ہی کوئی توڑپائے۔ اس دوران ان کی انگلیاں بھی زخمی ہوگئیں۔ چارلی سمپسن کے مطابق وہ اس ریکارڈ کوہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزیدخبریں