کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دھا بیجی پمپنگ اسٹیشن پر اتوار صبح دس بجے ٹیکنکل فالٹ کی وجہ سے K-IIپمپ اچانک بند ہوگیا ، جس کی وجہ سے مذکورہ پمپ سے پانی کی فراہمی بند ہوگئی اطلاع ملتے ہی متعلقہ انجینئرز وعملہ نے ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کردیا اور توقع ہے کہ منگل کی شب تک فنی خرابی کو درست کرکے پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی اس عرصہ میں شہریوں کو یومیہ ساڑھے 3کروڑ گیلن پانی کم فراہم کیا جاسکے گا ،جزوی طور پر متاثرہ علاقوں میں ناظم آباد ،نارتھ ناظم آباد ،گلبرگ ، گلستان جوہر، اسکیم 33،اور گلشن اقبال کے کچھ علاقے شامل ہیں، چیئرمین واٹر بورڈ محمد ساجد جوکھیو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی احتیاط اور کفایت شعاری سے استعما ل کریں ۔