کیلیفورنیا(آن لائن) ہالی ووڈ کے نامور اور شہرہ آفاق امریکی اداکار اور بلاک بلسٹر فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کے ہیرو پال واکرٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ان کی عمر چالیس برس تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ ہالی ووڈ اداکار پال واکر امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے سانتا کلاز میں اپنے دوست کی گاڑی میں سوار تھے کہ ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس سے اداکار اور ان کا دوست موقع پر ہی چل بسے۔