ویسٹ ایشیا کپ بیس بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا

Dec 02, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 11 ویں ویسٹ ایشیا کپ بیس بال ٹورنامنٹ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے نیپال کو 19-0 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے سمیر زاور، آصف مشتاق نے تین تین نمایاں سکور بنائے۔ دوسرے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف 14-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں آج تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ نیپال اور افغانستان کے درمیان میچ 10 بجے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل میچ ڈیڑھ بجے ہوگا۔

مزیدخبریں